ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الیکشن کمیشن نے راجستھان ،مدھیہ پردیش،تلنگانہ،چھتیس گڑھ اورمیزروم کا انتخابی بگل بجایا، 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا اعلان

الیکشن کمیشن نے راجستھان ،مدھیہ پردیش،تلنگانہ،چھتیس گڑھ اورمیزروم کا انتخابی بگل بجایا، 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا اعلان

Sat, 06 Oct 2018 23:26:35    S.O. News Service

نئی دہلی ،06 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، میزورم اورتلنگانہ میں نومبر سے دسمبر کے درمیان ووٹنگ مکمل ہو جائے گی جس کے بعد 11 دسمبر کو تمام ریاستوں کے نتائج ایک ساتھ اعلان کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کے ساتھ آج ہی ان پانچ ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذہوگیاہے۔چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کی پولنگ کے لیے 16 اکتوبر کو الیکشن نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔23 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ ہے اور 26 اکتوبر تک نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے۔اس مرحلے میں 18 اسمبلی سیٹوں پرپولنگ ہوگی۔چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے 26 اکتوبر کو الیکشن نوٹیفکیشن جاری ہو گی۔2 نومبر کو نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔جبکہ 5 نومبر تک نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے۔اس مرحلے میں 72 اسمبلی سیٹوں پر 20 نومبر کو پولنگ ہوگی۔مدھیہ پردیش میں ایک ہی مرحلے میں پولنگ ہوگی۔یہاں 230 اسمبلی سیٹ ہیں، جن کے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 نومبر ہے جبکہ 14 نومبر تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔یہاں تمام سیٹوں پر ایک ساتھ28نومبرکوپولنگ ہوگی۔میزورم میں بھی مدھیہ پردیش کے ساتھ ساتھ ووٹنگ کی جائے گی۔

راجستھان میں 12 نومبرکوانتخابات نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔جس کے بعد نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 نومبر ہو گی۔نام واپسی 22 نومبر تک ہو گی۔ان دونوں ریاستوں میں 7 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ان تمام پانچ ریاستوں میں 11 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر وپی راوت نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 15 دسمبر سے پہلے انتخابی عمل مکمل کر لیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں جدید ای وی ایم اور وی وی پیٹ کا استعمال کیا جائے گا۔ساتھ ہی ووٹنگ کی ویڈیوگرافی بھی کرائی جائے گی۔


Share: